ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر سپر 8 کیلئےکوالیفائی کرلیا

Jun 10, 2024 | 19:55:PM
 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر سپر 8 کیلئےکوالیفائی کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ نے بنگلادیش  کو شکست دے کر سپر 8 مرحلے کیلئےکوالیفائی کرلیا ۔

 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کے زیر اہتمام ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے اور آج گروپ ڈی کی ٹیموں ساؤتھ افریقہ اور بنگلہ دیش کے درمیان ایونٹ کا 21 واں میچ کھیلا گیا ۔

جنوبی افریقہ  نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا  ،پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ نے مقررہ 20 اوورزمیں 114 رنز کا ہدف دیا  تاہم بنگلہ دیشی بلے باز ہدف کے تعاقب میں نا کام رہے، مقررہ ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی بلے باز صرف 109 رنز بنا سکے۔ 

یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی 2025 کا شیڈول آئی سی سی کو ارسال، میچز کہاں کہاں ہوں گے؟