پاک فوج کیخلاف سوشل میڈیا پر چلنے والے جعلی خط کی حقیقت بے نقاب

Jun 10, 2021 | 22:39:PM
پاک فوج کیخلاف سوشل میڈیا پر چلنے والے جعلی خط کی حقیقت بے نقاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پاک فوج کیخلاف سوشل میڈیا پر چلنے والے جعلی خط کی حقیقت بے نقاب ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ماسٹرٹائلزاینڈ سرامکس انڈسٹری لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو شیخ محمود اقبال نے انکے نام سے تحریر کردہ خط جو سوشل میڈیا پر گردش کررہا تھا سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔شیخ محمود اقبال کا کہنا ہے کہ اس جعلی خط کو میرے نام سے منسوب کرنے والے کیخلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل میں درخواست دیدی ہے۔

انہوں نے کہا اس جعلی خط کے ذریعے پاکستان کی محب وطن قوتوں کے درمیان غلط فہمیاں پیداکوشش کی گئی ہے، ایسی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔پاک فوج ہمارا فخر ہے ، پوری قوم اپنی افواج کیساتھ دشمنوں کیخلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔