باچاخان ائیرپورٹ : بیرون ملک سے آنیوالے24 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق 

Jun 10, 2021 | 20:30:PM
باچاخان ائیرپورٹ : بیرون ملک سے آنیوالے24 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)باچا خان ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے 24 مسافروں میں سراغ رساں کتوں کی مدد سے کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ابوظہبی سے آنے والی پرواز میں 128 مسافر سوار تھے، 128 مسافروں میں سے 24 میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ،کورونا وائرس سے متاثرہ مسافروں کو ضلعی انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا۔
ایئر پورٹ منیجر کاکہناہے کہ مسافروں کے ٹیسٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے کئے، مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کو سراغ رساں کتوں سے تصدیق کروائی،مسافروں کو قرنطینہ سنٹر منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جمہوریت کے علمبردار عوامی مفاد کی قانون سازی میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں، شاہ محمود قریشی