ن لیگ میں دھڑے بندی۔۔دو گروپ سامنے آ گئے 

Jun 10, 2021 | 17:02:PM
 ن لیگ میں دھڑے بندی۔۔دو گروپ سامنے آ گئے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز)حکومتی بجٹ کے خلاف وائٹ پیپر جاری کرنے سے قبل لیگی رہنماوں میں پھڈا، ن لیگ میں وائٹ پیپر پر بھی دھڑے بندی، 2 گروپ بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق بجٹ کیخلاف وائٹ پیپرجاری کرنے سے قبل لیگی رہنماوں میں گروپ بندی سامنے آگئی ہے۔ ن لیگ میں وائٹ پیپر پر بھی دھڑے بندی۔ دو طاقتورگروپ بن گئے۔ وائٹ پیپرکی تیاریوں میں سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری کو کھڈے لائن لگا دیا گیا۔
ہرسال حکومتی بجٹ کیخلاف سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری وائٹ پیپرجاری کرتی ہیں جبکہ اس سال حکومتی بجٹ کےخلاف وائٹ پیپررانامشہوداحمدجاری کریں گے۔
 رانا مشہودگروپ میں ملک احمد خان،صبا صادق اور راحیلہ خادم حسین شامل ہیں۔عظمی بخاری گروپ میں خلیل طاہرسندھو،ذیشان رفیق اورسمیع اللہ شامل ہیں۔
دوسری جانب حناپرویز بٹ نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔حنا پرویز بٹ کا قرارداد میں کہنا ہے کہ حکومت سسٹم میں موجود بجلی صارفین تک نہیں پہنچارہی جبکہ لوڈ شیڈنگ کے باعث شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اورسخت گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے سرکاری سکولوں میں بچے بے ہوش ہو رہے ہیں۔حنا پرویز بٹ نے قرارداد میں مطالبہ کیاکہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری بند کیا جائے۔ 
یہ بھی پڑھیں:اساتذہ کے گرد گھیرا تنگ، حکومت نے بڑا اقدام اٹھا لیا