8سالہ بچی کو قتل کر کے لاش کماد میں چھپا دی،جنگلی جانور نوچتے رہے

Jun 10, 2021 | 15:28:PM
8سالہ بچی کو قتل کر کے لاش کماد میں چھپا دی،جنگلی جانور نوچتے رہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لیاقت پور میں تھانہ ترنڈا محمد پناہ کی حدود میں 8 سالہ بچی کا قتل ہوا ،بچی گزشتہ روز دوپہر 1 بجے کے قریب گھر کے باہر سے لاپتہ ہوئی تھی۔

 تفصیلات کے مطابق لیاقت  پورمیں ایک بچی جس کا نام عالیشہ بتایا جا تا ہے اس وقت لاپتہ ہو گئی جب کہ وہ گھر سے باہر گئی تھی ۔قاتل نے قتل کے بعد عالیشہ کی لاش کو کماد کی فصل میں پھینک دیا.بچی کی لاش گھر سے تقریباً4 کلومیٹر کے فاصلے پر ملی،جنگلی جانور بچی کی لاش کو نوچ کھاتے رہے.

کماد کی فصل میں گھاس کاٹنے جانے والے افراد نے لاش ملنے کی اطلاع پولیس کو دی.ذرائع کے مطابق لاش کا 30 فیصد حصہ جنگلی جانور نوچ کر کھا چکے ہیں. پولیس نے شک کی بنیاد پر عالیشہ کے قریبی عزیز کو گرفتار کر لیا.ابھی قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی، پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    خواجہ سراؤں کوفرسٹ ایڈ کی تربیت دینے کا عمل شروع