بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا سے کیا غلطی ہو ئی جس پر معافی مانگنی پڑی۔۔ویڈیو وائرل

Jun 10, 2021 | 10:05:AM
بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا سے کیا غلطی ہو ئی جس پر معافی مانگنی پڑی۔۔ویڈیو وائرل
کیپشن: بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ اروشی روتیلا کی اداؤں کی دنیا دیوانی ہے ۔ سوشل میڈیا پر انکی کافی فین فالوئنگ ہےاور اروشی کی جھلک پانے کیلئے مداح بے قرار رہتے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر وہ کافی سرگرم ہیں اور اکثر اپنی تصویروں اور ویڈیوز کو شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ حال ہی میں وہ بھارت سے باہر   یورپ کے شہرتبلیسی میں شوٹ کرنے کیلئے پہنچی تھیں ۔ وہاں ان سے ایک بہت بڑی غلطی ہوگئی ، جس کیلئے انہوں نےاپنے مداحوں سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگی ہے ۔

بھارتی ٹی وی چینل کی ویب رپورٹ کے مطابق اداکارہ اروشی روتیلا نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے ، جو کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔ جو ویڈیو انہوں نے اپ لوڈ کیا ہے ، اس میں ان کا ایک مداح اروشی کے نہ ملنے پر ناراضگی کا اظہار کررہا ہے ۔ مداح  کی ناراضگی کو دیکھنے کے بعد انہوں نے ویڈیو شیئر کرکے معافی مانگی ہے ۔دراصل اداکارہ اس بات سے انجان تھیں کہ ان کے 50 ۔ 60 مداح ہوٹل کے نیچے گزشتہ 72 گھنٹوں سے سوئے بغیر انتظار کررہے تھے لیکن جب وہ ہوٹل سے باہر نکلی تب انہیں پتہ چلا کہ انکے مداح ان کا انتظار کررہے تھے ۔ اروشی کو جلد ہی کسی دوسری جگہ جانا تھا ، اس لئے کچھ ہی مداحوں کے ساتھ انہوں نے تصاویر کلک کروائیں اور وہ وہاں سے چلی گئیں ۔ مداحوں نے ویڈیو بنایا اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا ۔ جب اروشی روتیلا نے اس بات کو نوٹس کیا ، تب انہوں نے سبھی سے معافی مانگی ۔

ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ میں اپنے تہہ دل سے میرے یورپ کے مداحوں سے معافی چاہتی ہوں ۔ میری طبیعت خراب تھی اور مل نہیں سکی ۔ یہ سبھی کیلئے ہے ، جنہوں نے میرے لئے 72 گھنٹے انتظار کیا ہے میرے ہوٹل کے باہر ۔ میں آپ سبھی سے پیار کرتی ہوں اور مجھے فکر بھی ہے آپ کی ۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ جس نے بھی یہ ویڈیو اپ لوڈ کیا ہے ، برائے کرم ٹیگ کیجئے اور میں آپ سبھی سے خود ذاتی طور پر ملنا چاہوں گی ، مجھے کافی افسوس ہے اور میں آپ سبھی سے معافی کی طلبگار ہوں ۔

یہ بھی پڑھیں:   کترینہ کیف ممبئی میں لاک ڈاؤن ختم ہونے کی منتظر کیوں۔۔؟