ڈاکٹروں نے شہری کے پیٹ سے ایک فٹ لمبی زندہ بام مچھلی نکال لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)چینی صوبے ہونان کے ایک ہسپتال میں ڈاکٹروں نے 33 سالہ شخص کے پیٹ سے ایک فٹ لمبی زندہ بام مچھلی نکال کر سب کو حیران کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مریض شدید پیٹ درد کی شکایت لے کر اسپتال پہنچا تھا اور سی ٹی سکین سے پتا چلا کہ اس کی آنتوں میں کوئی غیر معمولی چیز موجود ہے۔
ایمرجنسی لیپروسکوپک سرجری کے دوران ڈاکٹروں نے دیکھا کہ ایک زندہ بام مچھلی مریض کے پیٹ میں تیر رہی تھی۔
ڈاکٹروں نے بروقت آپریشن کر کے مریض کی جان بچائی ورنہ یہ حالت پیٹ کی جھلی کی سوزش کا باعث بن سکتی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال ویتنام میں بھی اسی طرح کا ایک واقعہ رپورٹ ہوا تھا جہاں ایک شخص کے پیٹ سے زندہ بام مچھلی نکالی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کی ڈالر کو لگام ڈالنے کی کوششیں بے اثر، ٹرپل سنچری کی جانب تیزی سے گامزن