بھارت میں طیارہ گر کر تباہ،7 افراد زخمی  

Jan 10, 2026 | 15:01:PM
بھارت میں طیارہ گر کر تباہ،7 افراد زخمی  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) بھارت میں چھو ٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ، طیارے میں پائلٹ سمیت 7 افراد سوار تھے  جنہیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  ایک چھوٹا طیارہ جس میں سات مسافر سوار تھے، بھارتی ریاست اڈیشہ میں جگڈا بلاک کے قریب اس وقت گر کر تباہ ہو گیا جب وہ بھونیشور کے لیے اڑان بھرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق  رورکیلا سے بھونیشور کے لیے اڑان بھرنے والا 9سیٹوں والا انڈیا ون ایئر کرافٹ اوڈیشہ میں گر کر تباہ ہو گیا، جو رورکیلا سے تقریباً 10-15 کلومیٹر دور ہے، جہاز میں سوار تمام 7 افراد کو بچا کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔

مبینہ طور پر طیارہ ٹیک آف کے چند لمحوں بعد  ہوائی پٹی کے علاقے کے قریب نیچے آگیا، حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

 طیارے میں چھ مسافر اور ایک پائلٹ سمیت سات افراد سوار تھے۔ مبینہ طور پر طیارہ رورکیلا سے تقریباً 10-15 کلومیٹر کے فاصلے پر گرا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر مسافروں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔ 

دیگر کیٹیگریز: دنیا