تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل

Jan 10, 2023 | 22:09:PM
تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل
کیپشن: تعلیمی ادارے ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) شدید سردی کے باعث وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے، محکمہ تعلیم کی جانب سے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات میں تبدیلی کردی گئی، وفاقی محکمہ تعلیم نے اوقات کار کی تبدیلی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا۔جس کے مطابق سنگل شفٹ چلانے والے ادراے صبح 8:30 سے دن 02:30 تک کھلے رہیں گے ، جمے کے دن ساٹھے آٹھ سے ساڑھے بارہ تک ادارے کھلے رہیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: کمال ہو گیا۔۔۔موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری

ڈبل شفٹ والے تعلیمی اداروں کے اوقات کار مارننگ شفٹ صبح آٹھ بجے سے ڈھیڑ بجے تک ہوگی ، جمعے کے روز آٹھ بجے سے ساڑھے بارہ تک شفٹ ہوگی ۔ ایوننگ شفٹ ڈھیڑ سے شام سات بجے تک ہوگی ۔ جمعے کے دن شفٹ ڈھائی سے لیکر شام سات بجے تک ہوگی ۔

سردی اور مہنگائی کے باعث طلباء و طالبات کو کسی بھی رنگ کے سوئٹرز یا جیکٹ یونیفارم کے علاوہ پہننے کی بھی اجازت ہوگی ۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق اوقات کار کل 11 جنوری سے نافذ العمل ہونگے۔