کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم ترین کمانڈرمحمد خراسانی مارا گیا

Jan 10, 2022 | 19:00:PM
ٹی ٹی پی۔مطلوب دہشت گرد۔کمنڈر۔حملے۔ننگر ہار
کیپشن: خراسانی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشت گرد کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی ) کا اہم ترین کمانڈر محمد خراسانی افغانستان کے صوبے ننگرہار میں مارا گیا۔
تفصیلات کے مطابق محمد خراسانی نے پاکستان میں مزید کارروائیوں کی دھمکی دی تھی۔دہشتگردخراسانی کااصل نام خالدبلتی تھا اورمیرانشاہ میں دہشتگردی کامرکزچلارہاتھا۔ خراسانی پاک فوج پر بھی حملوں میں ملوث تھا۔خراسانی شاہد اللہ شاہد کے بعد ٹی ٹی پی کا ترجمان بنا تھا اور ان دنوں بھی تحریک طالبان پاکستان کا ترجمان تھا ،خراسانی ٹی ٹی پی کے مختلف دھڑوں کو متحد کرنے میں مصروف تھا ۔محمد خراسانی پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں مطلوب تھا۔
 یہ بھی پڑھیں۔ احتیا ط۔۔ ورنہ۔ ۔۔۔۔حکومت نے لاک ڈاﺅن کا اشارہ دیدیا