احتیا ط۔۔ ورنہ۔ ۔۔۔۔حکومت نے لاک ڈاﺅن کا اشارہ دیدیا

Jan 10, 2022 | 18:34:PM
یاسمین راشد۔اسد عمر۔ بوسٹر ڈوز۔صحت کارڈ۔این سی او سی
کیپشن: یاسمین راشد اور اسد عمر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( 24نیوز) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ احتیاط کریں یہ نہ ہو کہ ہمیں لاک ڈاﺅن کی طرف جانا پڑے، 2ڈوز لگوانے والے بوسٹر ڈوز لازمی لگوائیں۔
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا میں اضافہ ہورہاہے۔عوام سے احتیاط کی اپیل ہے۔ وزیرصحت یاسمین راشد نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا ہمارا مقصد ہے۔ عوام کو صحت کی سہولت دینا وزیراعظم، وزیراعلی پنجاب کا فرض تھا۔ حکومت اپنے وعدے پورےکررہی ہے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ 31 مارچ تک پورے لاہور میں صحت کارڈ دے دیں گے اور خواجہ سراﺅں کو بھی صحت کارڈ فراہم کریں گے۔صحت کارڈ سے تھیلسیمیا و دیگر امراض کا علاج مفت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں۔مائنس ون یا الیکشن۔۔ فروری میں قلندر کی دھمال ہوگی۔۔منظور حسین وسان
 ادھروفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے پیر کو نیشنل کمانڈ اینڈ آ پریشن سنٹر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا  سے بچاؤ کےلئے پوری قوم نے مل کر کام کیا، این سی او سی نے وہ کام کر دکھایا جس کا لوگ سوچ نہیں سکتے تھے،عوام کورونا وائرس کی وبا سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن ضرور کرائیں ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ این سی او سی میں کام کرنےوالی ٹیم زبردست ہے، این سی او سی کی ساری ٹیم بہترین کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ30 سال سے زائد عمر کے افراد بوسٹر ڈوز لازمی لگوائیں۔اسد عمر نے کہا ہے کہ این سی او سی نے وہ کام کر دکھایا جس کا لوگ سوچ نہیں سکتے تھے، فخر ہے این سی او سی کے ساتھ کام کا موقع ملا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ این سی او سی میں کام کرنے والی ٹیم زبردست ہے، این سی اوسی کی ساری ٹیم بہترین کام کر رہی ہے، کورونا وائرس کی وبا سے بچاو¿ کےلئے پوری قوم نے مل کر کام کیا۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کورونا وائرس کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے خلاف حکومتی اقدامات کو سراہتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔بالی ووڈ کی سٹائلش جوڑی نے شئیر کیں تصاویر۔۔لوگوں نے دیئے خوب کمنٹس