گیل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،زلمی کے حسن اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے

Jan 10, 2021 | 19:01:PM
 گیل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،زلمی کے حسن اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان سپر لیگ کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا عمل شروع ہوگیا ،جس کے تحت سابق چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ویسٹ انڈیز کے مشہور بلے باز کرس گیل کو حاصل کر لیا۔

تفصیلا ت کے مطا بق لاہور میں کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا عمل جاری ہے ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹی ٹوئنٹی کے ماہر بلے باز ویسٹ انڈیز کے اسٹار کرس گیل اور گولڈ کیٹگری میں عثمان شینواری کو حاصل کرلیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے حسن علی کو وائلڈ کارڈ کے ذریعے حاصل کیا جبکہ وہ اس سے قبل پشاور زلمی کا حصہ رہے ہیں۔

دورہ نیوزی لینڈ میں ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت کرنے والے محمد رضوان کو ملتان سلطانز نے منتخب کر لیا اور پلاٹینم کیٹگری میں کرس لین کا انتخاب کیا۔دفاعی چمپئن کراچی کنگز نے افغانستان سے تعلق رکھنے والے آل رائونڈر محمد نبی، آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ڈین کرسٹیان، وکٹ کیپر چیڈوک والٹن، جو کلارک، آل رائونڈر دانش عزیز کا انتخاب کر لیا۔لاہور قلندرز نے راشد خان، انگلینڈ کے اسپین بائولر سمیت پٹیل، سلور کیٹگری میں ٹوم ابیل، ذیشان اشرف اور کپتان سہیل اختر کو برقرار رکھا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے سب سے بڑی پک کی اور پشاور زلمی کے کھلاڑی حسن علی کا حاصل کر کے سب کو حیران کردیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے ڈائمنڈ کیٹگری میں انگلش آل رائونڈر لیوس گریگوری، گولڈ کیٹگری میں وکٹ کیپر فل سالٹ، سلور کیٹگری میں روحیل نذیر، انگلینڈ کے ریس ٹوپلے اور افتخار احمد شامل ہیں۔ملتان سلطانز نے دورہ نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان محمد رضوان، پلاٹینم کیٹگری میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے جارح مزاج بلے باز کرس لین کو منتخب کر لیا، سلور کیٹگری میں فاسٹ بائولر سہیل خان کو حاصل کرلیا۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل 2021 کا آغاز 20 فروری کو ہوگا جس کے لیے تمام ٹیموں نے برقرار رکھنے والے کھلاڑیوں کا اعلان گزشتہ روز کرلیا تھا۔دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز نے پلاٹینم کیٹیگری میں بابراعظم، محمد عامر، کولن انگرام کو برقرار رکھا ہے جبکہ ڈائمنڈ میں کپتان عماد وسیم، گولڈ میں عامر یامین، شرجیل خان، سلور میں وقاص مقصود اور ایمرجنگ میں ارشد اقبال کو ری ٹین کیا ہے۔گزشتہ ایونٹ کے فائنل میں شکست کھانے والی ٹیم لاہور قلندرز نے پلاٹینم میں محمد حفیظ، شاہین شاہ آفریدی، ڈائمنڈ میں فخر زمان ،ڈیوڈ ویسا، حارث رئوف، گولڈ میں بین ڈنک اور دلبر حسین جبکہ کپتان سہیل اختر کو سلور کیٹیگری میں ہی برقرار رکھا گیا ہے۔ملتان سلطانز کی پلاٹینم کیٹیگری میں شاہد آفریدی اور رائلی روسوشامل ہیں جبکہ ڈائمنڈ میں سہیل تنویر، عمران طاہر اور خوشدل شاہ کو جگہ ملی اور جیمز ونس، شان مسعود اور عثمان قادر گولڈ کیٹیگری میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔2017 کی چیمپیئن پشاور زلمی نےجن پانچ5 کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں برقرار رکھا ہے ان میں پلاٹینم میں وہاب ریاض اور شعیب ملک، ڈائمنڈ میں کامران اکمل اور گولڈ میں لیام لیونگسٹن اور حیدر علی شامل ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پلاٹینم کیٹیگری میں کپتان سرفراز احمد، ڈائمنڈ میں بین کٹنگ، محمد حسنین اور محمد نواز، گولڈ میں اعظم خان اور نسیم شاہ جبکہ سلور میں زاہد محمود اور انور علی کو برقرار رکھا گیا ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی پلاٹینم کیٹیگری میں شاداب خان، ایلکس ہیلز، ڈائمنڈ میں کولن منرو، فہیم اشرف، گولڈ میں حسین طلعت، آصف علی جبکہ سلور میں موسی خان اور ظفر گوہر شامل ہیں۔ڈرافٹنگ کے عمل سے قبل کراچی کنگرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان واحد ٹریڈ ہوئی ہے جس میں ایلکس ہیلز اسلام آباد اور کولن انگرام کراچی کنگز میں چلے گئے۔