مصباح، وقار یونس سلیکشن کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گے، وسیم خان

Jan 10, 2021 | 18:13:PM
مصباح، وقار یونس سلیکشن کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گے، وسیم خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیف ایگزیکٹو  پی سی بی وسیم خان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فائیو کے تمام میچز پاکستان میں ہونا تاریخی لمحہ تھا۔ فرنچائز مالکان اور کوچزکو پی ایس ایل سکس کے لئے گڈ لک کہتے ہیں۔

 تفصیلا ت کے مطا بق وسیم خان کا کہنا ہے کہ فرنچائز پاکستان کرکٹ کا اہم حصہ ہیں۔ پی ایس ایل سکس کے انعقاد کے لیے پہلے سے زیادہ پرجوش ہیں۔ اجلاس میں کرکٹ سیزن کا جائزہ لیا جائے گا۔ ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باولنگ کوچ وقار یونس کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔ اجلاس میں کوچز کی پورے سال کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ ہر سال کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لینا کرکٹ کمیٹی کا مینڈیٹ ہے۔ انگلینڈ سیریز میں بھی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ وسیم خان نے مزید کہا کہ سلیکشن کمیٹی کا اجلاس جمعرات یا جمعہ کو ہوگا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلاٹنیم کیٹیگری میں کرس گیل، لاہور قلندرز نے راشد خان،پشاور زلمی نے ڈیوڈ ملر کو پک کرلیا ہے۔