لاہور میں جگہ جگہ گندگی کے انبار۔۔شہریوں کا براحال

Jan 10, 2021 | 14:25:PM
لاہور میں جگہ جگہ گندگی کے انبار۔۔شہریوں کا براحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)زندہ دلان لاہور کئی روز سے بدبو اور تعفن زدہ ہوا میں سانس لینے پر مجبور  ہیں ۔شہر میں جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر کھلے عام انتظامیہ کا منہ چڑا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور ویسٹ مینجمنٹ کے شہر کو صاف ستھرا کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے اور تین روز گزر جانے کے بعد بھی کسی جگہ صفائی نہ ہو سکی، شہر میں گندگی کے ڈھیر بدستور موجود ہیں۔حبیب اللہ روڈ، گڑھی شاہو، فلیمنگ روڈ ،شاد باغ ، مصری شاہ ،کاچھوپورہ ،بھگت پورا ودیگر علاقےگندگی سے شدید متاثر ہیں جبکہ سنگھ پورہ، سبزہ زار، بھاٹی گیٹ اور مغلپورہ میں بھی کچرا ہی کچرا ہے۔اس کے علاوہ ٹاؤن شپ، ہربنس پورہ، لوہاری گیٹ اور لنڈا بازار میں بھی کوڑے کرکٹ کے انبار لگے ہوئے ویں،گلبرگ، شادمان، اچھرہ، انار کلی، لٹن روڈ کے علاقے بھی گندگی سے متاثر ہیں۔ساندہ، منٹگمری روڈ، ریلوے اسٹیشن، دو موریہ پل کے علاقوں میں کوڑے کرکٹ کی بھرمار کی وجہ سے شہری شدید پریشان ہیں۔

دوسری جانب ترجمان لاہور ویسٹ مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ صفائی کا کام جاری ہے۔ ایک دو روز میں مکمل صفائی کر دی جائے گی۔