ہیزل ووڈ نے انٹرنیشنل میچز میں وکٹوں کی ٹرپل سنچری کر لی

Jan 10, 2021 | 09:32:AM
ہیزل ووڈ نے انٹرنیشنل میچز میں وکٹوں کی ٹرپل سنچری کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) آسٹریلیا کے فاسٹ بالر جوز ہیزل ووڈ نے انٹرنیشنل میچز میں اپنی وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق آسڑیلیا کے فاسٹ بالز جوز ہیزل ووڈ نے انٹرنیشنل وکٹوں کی ٹرپل سنچری کا سنگ میل بھارت کے خلاف جاری تیسرے سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگزمیں بھارتی ٹیم کے اوپنر روہت شرما کو آؤٹ کرکے عبور کر لیا، ہیزل ووڈ  اب تک ٹیسٹ میچز میں 203، ون ڈے میں 88 اور ٹوئنٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 9 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کی جانب سے 300یا اس سے زیادہ وکیٹیں حاصل کرنے والے شین وارن، گلین میک گراتھ، نیتھن لیون،ڈینس للی،مشل جانسن،بریٹ لی کے بعد جوش ہیزل ووڈ ساتویں بالر ہیں۔