حکومت کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلوں ،1 افسر کے استعفے کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک)وفاقی حکومت نے مختلف وزارتوں، ڈویژنز میں افسران کے تقرر و تبادلوں اور ایک افسر کے استعفے کی منظوری دی ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی اصلاح الدین کو وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی میں ڈپٹی سیکریٹری تعینات کیا گیا ہے.
علاوہ ازیں اقتصادی امور ڈویژن میں تعینات سیکشن آفیسر محمد بلال احمد (او ایم جی/ گریڈ 17) کا استعفیٰ ان کی درخواست پر منظور کر لیا گیا ہے، جس کا اطلاق 11 ستمبر 2025 سے ہو گا اور وہ اب سرکاری ملازمت میں نہیں رہے.
مزید برآں قومی صحت ڈویژن کے سیکشن افسر عمران علی اور خزانہ ڈویژن کے سیکشن افسر شعیب حسن کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی بنا کر ان کی خدمات اٹیچمنٹ کی بنیاد پر پاکستان ورچوئل اثاثہ ریگولیٹری اتھارٹی (پی وی اے آر اے) کے سپرد کی گئی ہیں.
ٰیہ بھی پڑھیں :امریکا میں تربیتی طیارہ چلتی گاڑیوں سے ٹکرا گیا، ویڈیو وائرل