ساورن ویلتھ فنڈ کے ماڈل کے انڈونیشیا کے تجربے سے فایدہ اٹھانا چاہتے ہیں، شہبازشریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) وزیرِ اعظم شہباز شریف سے انڈونیشیا کے وزیر برائے سرمایہ کاری اور ڈاؤن سٹریم انڈسٹری روسن روئیسلانی کی سربراہی میں 5 رکنی وفد کی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان کے ساتھ اندونیشیا کے تجارتی تعلقات کو مزید پھیلانے پر گفت و شنید کی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے انڈونیشئیا کے وفد کے ساتھ گفدتگو کے دوران انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، پاکستان اور انڈونیشیاء کے درمیان دہائیوں پر مبنی برادرانہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو کا گزشتہ سال پاکستان کا دورہ دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے انتہائی مفید اور نتیجہ خیز رہا ۔
وزیراعظم نے عالمی اقتصادی فورم کے 58ویں اجلاس کے دوران انڈونیشیئن صدر کے ساتھ ہونے والی اپنی ملاقات کا بھی ذکر کیا ۔ انہوں نے کہا ہم پاکستان انڈونیشیاء کے ساتھ معاشی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے خواہاں ہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا، ہم ساورن ویلتھ فنڈ کے ماڈل کے حوالے سے انڈونیشیا کے تجربے سے فایدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔
انڈونیشئین وزیر سرمایہ کاری نے پاکستان آمد پر پرتپاک استقبال اور میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے نے وزیراعظم کو انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو کا نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔
وزیر سرمایہ کاری نے دو طرفہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے حوالے سے انڈونیشیاء کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں ممالک نےا 2027 تک ترجیحی تجارتی معاہدے کو جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے (CEPA)میں بدلنے کے لئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی ، وزیراعظم کے معاونین خصوصی طارق فاطمی ، ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی ۔
