پی ایس 3 گڑھی خیرو سے کامیاب آزاد امیدوار ممتاز جکھرانی کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

Feb 10, 2024 | 22:43:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) جیکب آباد کے صوبائی حلقہ پی ایس 3 گڑھی خیرو پر کامیاب آزاد امیدوار ممتاز حسین جکھرانی نے پیپلز پارٹی میں غیر مشروط طور پر شمولیت کا اعلان کردیا۔

سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 3 گڑھی خیرو پر آزاد امیدوار کے طور پر کامیاب ہونے والے ممتاز جکھرانی نے پیپلز پارٹی میں دوبارہ غیر مشروط طور پر شمولیت اختیار کر لی، ممتاز جکھرانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں پیپلز پارٹی میں 40 سالوں سے ہوں اور رہوں گا پیپلز پارٹی میں غیر مشروط طور پر شامل ہو رہا ہوں کسی اور پارٹی میں شامل ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: مجموعی طور پر پنجاب میں سیاسی جماعتوں کی پوزیشن کیا رہی؟ الیکشن کمیشن نے اعلان کر دیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری، آصف علی زرداری اور فریال تالپور میرے لیڈر ہیں میرا آزاد انتخابات میں حصہ لینا اتحادیوں کی مرضی تھی، الیکشن کمیشن میں بھی درخواست دوں گا کہ مْجھے پیپلز پارٹی میں گِنا جائے۔