امجد اسلام امجد وفات سے قبل آخری مرتبہ کہاں گئے ؟

Feb 10, 2023 | 17:11:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان کے نامور ادیب،شاعر اور ڈرامہ نگار امجد اسلام امجد آج صبح دل کا دورہ پڑنے سے انتقال  کرگئے وہ ایک ہفتہ قبل روضہ رسول صلی الله عليه وآلہ وسلم پر حاضری کے لئے پہنچے تھے۔

امجد اسلام امجد فیملی کے ہمراہ عمرہ کے لئے سعودی عرب پہنچے اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد انہوں نے روضہ رسولؐ پر حاضری دی اور سلام و درود پڑھا امجد اسلام امجد نے پرنم آنکھوں سے روضہ رسول صلی الله عليه وآلہ وسلم پر دعایئں مانگیں۔

@city42newsofficial #city42 #fypシ #foryou #foryoupage #amjadislamamjad ♬ original sound - CITY42

یہ بھی پڑھیں:معروف شاعر ،ادیب ،ڈرامہ نویس انتقال کر گئے 

ان کے قریبی دوست ڈاکٹر خالد عباس الاسدی کا کہنا ہے کہ امجد اسلام امجد ایک درویش اور فقیری صفات کے مالک تھے انہوں نے اپنی زندگی کے آخری ایام مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں نہایت عاجزی اور احترام سے گزارے۔