آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں با بر اور حسن علی کی ترقی

Feb 10, 2021 | 18:50:PM
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں با بر اور حسن علی کی ترقی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں کپتان بابر اعظم کی بیٹنگ اور فاسٹ بولر حسن علی کی بولنگ میں ترقی ہو گئی۔
تفصیلات کے مطا بق آئی سی سی کی جانب سے جاری تازہ ترین رینکنگ  میں  انگلینڈ کے کپتان جو روٹ بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شاندار پرفارمنس کے بعد دو درجے ترقی کرتے ہوئے پانچویں سے تیسرے نمبر پر آگئے ۔نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا پہلا اور آسڑیلیا کے اسٹیو اسمتھ کا دوسرا نمبر جبکہ آسٹریلیا کے مارنس لبوشین چوتھے اور ویرات کوہلی پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں۔بولنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا اور انگلینڈ کے اسٹیورٹ براڈ کا دوسرا نمبر برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن تین درجے بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔جنوبی افریقا کے خلاف شاندار پرفارمنس دینے والے پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی 21 درجے بہتری کے بعد 32 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔بولرز کی رینکنگ میں محمد عباس کا 12 واں نمبر ہے جبکہ شاہین آفریدی 4 درجے بہتری کے بعد 30 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

دیگر کیٹیگریز: کھیل
ٹیگز: