خیبرپختونخوا میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)خیبرپختونخوا ضلع کوہاٹ میں واقع نشپا بلاک سے تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوگئے۔
تیل و گیس کے ذخائر او جی ڈی سی ایل نے ضلع کوہاٹ ناشپا بلاک کے پی کے میں دریافت کئے، او جی ڈی سی ایل نے سٹاک ایکس چینج کو خط کر آگاہ کردیا۔
او جی ڈی سی ایل کے مطابق کنویں سے یومیہ 2,280 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔ بارگزئی ایکس ون کنویں سے یومیہ 56 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس ملے گی۔ دریافت ملکی توانائی سپلائی و ڈیمانڈ کے فرق کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔
ناشپا بلاک کنگریالی فارمیشن سے پہلی مرتبہ تیل و گیس دریافت ہوا ہے، دریافت میں او جی ڈی سی ایل 65 فیصد حصے کے ساتھ آپریٹر ہے۔ دریافت میں پی پی ایل کا حصہ 30 فیصد اور پی ایچ ایل کا 5 فیصد ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بیرون ملک سے لائے جانے والے موبائل فونز پر ٹیکس، بڑی خبر آگئی