عالمی دباؤ کے بعد اسرائیل کا غزہ امداد کیلئے اردن سرحد کھولنےکا اعلان

Dec 10, 2025 | 09:02:AM
عالمی دباؤ کے بعد اسرائیل کا غزہ امداد کیلئے اردن سرحد کھولنےکا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )اسرائیل نے اردن کے ساتھ ایلینبی  کراسنگ کو غزہ کے امدادی سامان اور تجارتی اشیا کی آمد و رفت کے لیے دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا۔

23 ستمبر سے بند  کراسنگ  آج سےکھولی جائے گی۔ اسرائیلی سکیورٹی حکام نے بتایا کہ کراسنگ کھلنے کے بعد  ڈرائیورز  اور کارگو ٹرکس کی سخت اسکریننگ کی جائے گی اور  اس حوالے سے خصوصی سکیورٹی فورس بھی تعینات کر دی گئی۔

دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے خبردار کیا کہ  اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رہیں تو  جنگ بندی دوسرے مرحلے میں نہیں جاسکتی۔

 یہ بھی پڑھیں:یو اے ای جانے والےخبردار، نیا قانون نافذ

حماس نے معاہدے پر مکمل عمل کرانے کےلیے ثالث کاروں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ بھی کردیا۔

 10 اکتوبر کے معاہدے کے باوجود غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں سے اب تک 370 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں ۔