شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر  کترینہ اور وکی نےایک دوسرےکےلیے پیغام جاری کر دیئے

Dec 10, 2022 | 12:18:PM
فائل فوٹو
کیپشن: کترینہ اور وکی کے ایک دوسرے کو محبت بھرے پیغامات
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کو شادی کے بندھن میں بندھے ایک سال ہوگیا۔اپنی شادی کی سالگرہ پر جوڑے نے اپنے اپنے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کیلئے محبت بھرے پیغامات شیئر کیے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)

وکی کوشل نے انسٹاگرام پر کترینہ کیلئے پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وقت تیزی کے ساتھ اڑتا ہے، مگر میری محبت، جب تم ساتھ ہو تو یہ جادوئی انداز میں اڑتا ہے۔

انہوں نے کترینہ کے ساتھ محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری شادی کی پہلی سالگرہ مبارک، میں تمہیں تمہارے تصور سے بھی زیادہ پیار کرتا ہوں۔

کترینہ کیف نے بھی اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر جوڑی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے وکی کیلئے محبت بھرا پیغام پوسٹ کیا ہے۔

یاد رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل بالی ووڈ کے مشہور اداکار ہیں دونوں کی شادی گزشتہ برس ہوئی تھی جو ایک لمبے عرصے تک میڈیا اور سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بنی ہوئی تھی۔