مسجد میں فائرنگ۔۔ 9 نمازی جاں بحق۔۔متعدد زخمی

Dec 10, 2021 | 19:11:PM
نائجر،فائرنگ،متعدد،جاں بحق
کیپشن: فائرنگ کے بعد سکیورٹی الرٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق نائیجیریا کی ریاست نائیجر کے ضلع مشیگو کے گاؤں کی مسجد پر مسلح افراد نے حملہ کیا۔جس سے 9 نمازی جاں بحق ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں :انسانی سمگنگ کی کوشش ۔۔ٹرک الٹنے سے 50افرادہلاک ۔۔58زخمی

تفصیلات کے مطابق رپورٹس میں مقامی افراد کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ حملے میں 16 افراد جاں بحق ہوئے اور کئی کو اغوا کرلیا گیا ہے تاہم نائیجیرین پولیس نے 9 افراد کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔ فائرنگ سے متعدد زخمی نمازی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

مقامی پولیس کا اس اندوہنا ک وا قعہ سے متعلق یہ کہنا ہے کہ مسجد میں حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عراق میں قائم عالمی فوجی مشن کے خاتمے کا باضابطہ اعلان