ملک بھر میں کورونا سے مزید 9افراد جاں بحق

Dec 10, 2021 | 13:09:PM
 ملک بھر میں کورونا سے مزید 9افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 313 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 88 ہزار 366 ہوگئی۔
 تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 9 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 812 ہو گئی ہے،این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 42 ہزار 978 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.72 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں:    خاتون نے کہا میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں۔۔و یڈیو وائرل

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 48 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 631، خیبرپختونخوا 5 ہزار 879، اسلام آباد 962، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 363 اور آزاد کشمیر میں 743 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 77 ہزار 466، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار 564، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 747،اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 42، بلوچستان میں 33 ہزار 522، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 600 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 425 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ سیالکوٹ۔۔ کیس حتمی مراحل میں داخل