ربڑ اسٹمپ پارلیمنٹ میں نہیں بیٹھیں گے، خواجہ سعد رفیق

Dec 10, 2020 | 23:12:PM
 ربڑ اسٹمپ پارلیمنٹ میں نہیں بیٹھیں گے، خواجہ سعد رفیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان نے پارلیمنٹ کو ربڑ اسٹمپ بنادیا ہے، جب ہم اسمبلیوں کو چھوڑیں گے تو دما دم مست قلندر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق لوہاری گیٹ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ 13 دسمبر کو سارے قافلوں کا رخ مینار پاکستان کی طرف ہوگا۔ نواز شریف اور شہباز شریف نے ملک کی خاطر سب کام کئے ، ہمیں غدار تک کہا گیا، کیا سارے وزیراعظم غدار تھے؟۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ن لیگ میں دراڑ کی باتیں کرنیوالے جلد پارٹی میں واپسی کی درخواست کرینگے۔انہوں نے مزیدکہا کہ عمران خان اور اسکی نااہل ٹیم نے قوم کو ریلیف دینے کی بجائے مہنگائی، بیروزگاری اور کرپشن کے سوا کچھ نہیں دیا۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان کی ستر سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ ترقیاتی کام مسلم لیگ ن کے دور میں ہوئے۔