سوئس کمپنی کا پاکستان کے توانائی شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سوئٹزرلینڈ کی عالمی انرجی ٹریڈنگ کمپنی گن ور گروپ کے وفد نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے ملاقات کی جس کے دوران گن وور گروپ نے پاکستان کے توانائی شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
گن وور گروپ نے حکومت کی توانائی شعبے میں ڈی ریگولیشن کی کوششوں کو سراہتے ہو ئے کہا کہ ڈاؤن اسٹریم مارکیٹ کھولنے سے مسابقت اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا،ریفائنری پالیسی سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کر رہی ہے۔
گن وور گروپ کی آئندہ بانڈڈ اسٹوریج پالیسی میں دلچسپی کا اظہا ر کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے ایک اچھی مارکیٹ ہے، پاکستان توانائی شعبے میں ڈی ریگولیشن کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ ایل پی جی شعبے میں گن وور گروپ کے ساتھ تعاون کے وسیع امکانات ہیں، حکومت سرمایہ کار دوست اور شفاف ماحول کے قیام کے لیے پرعزم ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہبا زشریف کی ایف بی آر اصلاحات پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت