وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے امریکی ناظم الامور نیتلی بیکر کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے امریکی ناظم الامور نیتلی بیکر کی ملاقات، پاک امریکا اقتصادی تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر اہم بات چیت کی گئی ۔
وزیر خزانہ نے دورہ واشنگٹن اور امریکی حکام سے حالیہ ملاقاتوں پر بریفنگ دی، وزیر خزانہ نے امریکی ڈی ایف سی اور دیگر مالیاتی اداروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے پر زور دیا ہے۔
وزیر خارجہ محمد اونگزیب نے کہا کہ پاکستان امریکا باہمی تجارتی فریم ورک پر مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے،پاکستان مارکیٹ تک رسائی، برآمدات اور دوطرفہ تجارت بڑھانے کا خواہاں ہے،پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے قابلِ عمل منصوبے اور موزوں فنانسنگ ڈھانچے تیار کیے جا رہے ہیں۔
بندرگاہوں، لاجسٹکس، توانائی، ٹیلی کام اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں تعاون کے امکانات پر غور کیا گیا، مصنوعی ذہانت سمیت اُبھرتے شعبوں میں پاک امریکا تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی ناظم الامور نے مشکل حالات میں پاکستان کے معاشی استحکام کی کوششوں کو سراہا، علاقائی کشیدگی کے باعث توانائی قیمتوں میں اضافے کے معاشی اثرات پر بھی گفتگو کی گئی ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ نظرثانی کے طریقہ کار پر امریکی ناظم الامور کو بریفنگ دی گئی ۔
وزیر خارجہ محمد اونگزیب نے کہا کہ حکومت مالیاتی نظم و ضبط اور زرمبادلہ ذخائر مضبوط بنانے پر توجہ دے رہی ہے،پاکستان برآمدات میں اضافے اور پائیدار معاشی نمو کے لیے اصلاحات جاری رکھے گا،پاکستان سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری ماحول بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
امریکی ناظم الامور کا پاکستان کے معاشی اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کا اعادہ، امریکی کمپنیوں نے پاکستانی معیشت کے اہم شعبوں میں مزید سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہارکیا، پاک امریکا تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم شہبا زشریف کی ایف بی آر اصلاحات پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت