خاتونِ اول نے کراچی میں پاکستان کا پہلا آٹزم رہائشی مرکز افتتاح کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) خاتونِ اول نے آصفہ بھٹو زردارنے کراچی میں پاکستان کا پہلا آٹزم رہائشی مرکز افتتاح کر دیا۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ بھی افتتاحی تقریب میں شریک تھے ۔ 
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آصفہ بھٹو کا کہنا تھا کہ کورنگی میں پاکستان کا پہلا جامع پارک بھی کھول دیا گیا ہے،سی۔آرٹس ملک کا پہلا مرکز ہے جو تشخیص سے لیکر روزگار تک سہولیات دیتا ہے،آٹزم کے شکار بچوں کے لیے مفت علاج، ٹرانسپورٹ اور وظائف فراہم کیے جا رہے ہیں۔
خاتون اول کا کہنا تھا کہ کراچی کے علاوہ حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ میں بھی ”سی آرٹس“ کے مراکز قائم ہیں ،نئے رہائشی مرکز میں جامع نگہداشت اور طویل المدتی بحالی کی سہولیات میسر ہوں گی،C-ARTS کا رجسٹریشن پورٹل فعال، ہر بچے کا ڈیجیٹل ریکارڈ بنایا جائے گا ۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم شہبا زشریف کی ایف بی آر اصلاحات پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت