گھوٹکی: کنبھڑا پولیس کی کارروائی،دو مغوی بازیاب، کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری

Aug 10, 2025 | 20:56:PM
 گھوٹکی: کنبھڑا پولیس کی کارروائی،دو مغوی بازیاب، کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (میر ظفراللہ) گھوٹکی کے کچے کے علاقے میں کنبھڑا پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو مغویوں کو باحفاظت بازیاب کرا لیا۔ پولیس کے مطابق مغوی صاحب ڈنو اور بالم مینگھواڑ کو دو روز قبل اغوا کیا گیا تھا۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو مغویوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے کہ خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کی گئی  جس کے نتیجے میں دونوں افراد کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔

ایس ایس پی گھوٹکی کے مطابق کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور جلد مزید کامیابیاں متوقع ہیں، پولیس نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دی جائے تاکہ امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ؛ ریلوے سروس 15اگست تک عارضی طور پر معطل