وزیراعلیٰ مریم نواز نے’’ہونہار سکالرشپ‘‘ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلبہ کے لئے’’ہونہار سکالرشپ‘‘ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا اعلان کر دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم’’ایکس‘‘ پر طلبا و طالبات کے لئے پیغام جاری کرتے ہوئے طلبہ کے خوابوں کو پنجاب کے مستقبل کی دھڑکن قرار دے دیا۔
وزیراعلی پنجاب نےطلبہ کو مخاطب کر تے ہوئے کہاکہ الحمدللہ، ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے ذریعے 80 ہزار نوجوان ذہنوں کو آگے بڑھنے کے پروں سے نوازا گیا ہے،ان 80 ہزار میں سے 50 ہزار طلبہ پہلے ہی اپنی سکالرشپس وصول کر رہے ہیں،30 ہزار مزید کو جلد ملیں گی اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:این اے 129 ضمنی الیکشن :کس کوٹکٹ دیں؟ن لیگ کی مرکزی قیادت امتحان میں پڑگئی
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے مزیدکہاکہ گزشتہ سال آغاز سے اب تک یہ پروگرام 67 مستقبل ساز شعبوں میں مواقع فراہم کر رہا ہے تاکہ آپ وہ ہنر اور صلاحیتیں حاصل کریں جن سے آپ اپنی بہترین زندگی بنا سکیں، ہونہار کا اگلے مرحلے کے لیے پورٹل اب کھل چکا ہے،یقین کے ساتھ درخواست دیں، جذبے کے ساتھ پڑھائی کریں اور کبھی یقین نہ چھوڑیں کہ آپ کیا حاصل کر سکتے ہیں،آپ کی کامیابی ہمیشہ میرا سب سے بڑا فخر رہے گی۔