امریکہ : شادی میں شرکت کیلئے 1 ہزار ڈالر کا ٹکٹ

Aug 10, 2025 | 09:45:AM
امریکہ : شادی میں شرکت کیلئے 1 ہزار ڈالر کا ٹکٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکی ریاست ایڈاہو میں دلہا دلہن نے اپنی شادی میں آنیوالے مہمانوں کیلئے 1 ہزار ڈالر کا ٹکٹ رکھ دیا، جس میں 270 مہمانوں نے شرکت کی۔

سوشل میڈیا انفلوئنسر مارلی جیکس اور ان کے شوہر اسٹیو نے اپنی شادی کو یادگار بنانے کیلئے یہ انوکھا فیصلہ کیا۔

 دونوں کی شادی پر تقریباً 50 ہزار ڈالر کا خرچہ آیا، جس کے بعد انہوں نے مہمانوں کیلئے ٹکٹ رکھنے کا فیصلہ کیا۔

دلہا دلہن کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ فیصلہ آمدنی کیلئے نہیں بلکہ ٹکٹ کی رقم کو تعلیم کیلئے کام کرنے والی ایک این جی او کو عطیہ کرنے کیلئے کیا۔

جیکس اور لارسن نے اپنی شادی کیلئے ٹکٹ فروخت کرکے 96 ہزار ڈالر کمائے ۔

ایک اور ایونٹ میں انہوں نے 36 ہزار ڈالر اکٹھے کی اور تقریباً 1 لاکھ 32 ہزار ڈالر جمع کرکے این جی او کو دے دیے۔

دلہن کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ تمام ڈالر جس تنظیم کو دیے وہ افریقہ میں سکول کی تعمیر کیلئے کام کرتی ہے۔

 اس نے شادی کیلئے ٹکٹ بیچنے کا آئیڈیا اپنے انسٹاگرام پر مذاق میں شیئر کیا تھا جو بعد میں لوگوں کی جانب سے رائے دینے کے بعد حقیقت بن گیا۔

انہوں نے کہا کہ میرا مقصد شادی سے منافع کمانا نہیں تھا بلکہ مہنگی شادیوں کی رسم کو ختم کرنا اور دنیا میں مثبت تبدیلی لانا تھا