غزہ: غذائی قلت میں اموات 200 سے زائد

Aug 10, 2025 | 09:21:AM
غزہ: غذائی قلت میں اموات 200 سے زائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)غزہ میں بھوک کی شدت سے مزید 11 فلسطینی انتقال کر گئے، غذائی قلت سے اموات 200 سے زیادہ ہو گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی حملوں میں مزید 30 فلسطینی شہید ہو گئے۔

دوسری جانب اسرائیلی ٹینک غزہ کے بارڈرز پر پہنچنا شروع ہو گئے ہیں جبکہ  فلسطینیوں نے غزہ چھوڑنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  یہیں مریں گے، کہیں نہیں جائیں گے۔

دوسری جانب غزہ کی صورتِ حال پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج ہو گا۔

جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے چھوڑے ہوئے ساز و سامان میں دھماکے سے 6 لبنانی فوجی شہید ہو گئے۔

مزید پڑھیں:جہاز میں پاور بینک لے جانے والوں کو خبردار کردیا گیا