ملتان: اینٹی نارکوٹکس فورس کی بڑی کارروائی، سری لنکا جاتے ہوئے ملزم منشیات سمیت گرفتار

Aug 10, 2023 | 23:31:PM
ملتان: اینٹی نارکوٹکس فورس کی بڑی کارروائی، سری لنکا جاتے ہوئے ملزم منشیات سمیت گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مہر عمران) ملتان  ائیر پورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کر تے ہوئے مہتاب اختر نامی مسافر کو  منشیات سری لنکا لیجاتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے مطابق   انسداد منشیات ٹیم نے ائیر پورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے مہتاب اختر نامی ملزم سے  797 گرام ہیروئن برآمد کی، ملزم نے ہیروہن جوتوں اور پیٹ کے اندر  چھپا رکھی تھی جو وہ سری لنکا لے جا رہا تھا۔اے این ایف اہلکاروں نے شبہ ہونے پر ملزم کا ایکسرے کرایا تو ہیروئن  واضح ہو گئی، بعدازاں اہلکاروں نے  ملزم کو نشتر ہسپتال میں لے جا کر  پیٹ سے ہیروئن کے بھرے کیپسول برآمد  کر لیے۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کو جنوبی پنجاب سے بڑی کامیابی مل گئی، اہم پی ٹی آئی رہنما ساتھیوں سمیت ن لیگ میں مریم کے قافلے میں شامل

اینٹی نارکوٹکس حکام نے ہیروئن برآمد کرنے کے بعد  مزید کاروائی کرتے ہوئے  ملزم کا پاسپورٹ، فون سمیت دیگر اشیاء قبضہ میں لے کر تفتیش  شروع کردی ہے۔ ہیروئن سمیت پکڑے جانے والا ملزم لاہور کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔