پی ٹی آئی رہنما میجر (ر) سرور کے اکلوتے بیٹے میجر عدنان سرور جاں بحق

Aug 10, 2023 | 21:17:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) جھنگ، ٹوبہ روڈ پر پرائیویٹ میڈیسن کمپنی کے دفتر میں دھماکہ کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

   پولیس کے مطابق دھماکے کس چیز سے ہوا اس نوعیت کا تعین کر رہے ہیں، دھماکے میں جاں بحق ہونے والا سابق ایم پی اے میجر ریٹائرڈ غلام سرور کا بیٹا میجر ریٹائرڈ عدنان سرور ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی، کالر کی اطلاع کے مطابق گھر میں میڈیسن کی ڈسٹری بیوشن کمپنی تھی جس کے آفس میں نامعلوم وجہ سے دھماکہ کے باعث آگ لگ گئی اور ایک شخص جھلس گیا۔

یہ بھی پڑھیے: انٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کی کارروائی، شہریوں کو برما اسمگل کرنیوالا ملزم گرفتار

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی میت ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی گئی ہے، ریسکیو فائر فائٹرز نے آگ پر مکمل کنٹرول کرکے کولنگ کا عمل شروع کردیا ہے۔