کوئٹہ میں گاڑی سیلابی ریلے کی نذر،4افراد جاں بحق

Aug 10, 2023 | 12:31:PM
 کوئٹہ میں شیرانی کےعلاقے خوارینہ میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے خواتین اور بچوں سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کوئٹہ میں شیرانی کےعلاقے خوارینہ میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے خواتین اور بچوں سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ذرائع کے مطابق سیلابی ریلے میں گاڑی بہہ جانے سے4 افرادجاں بحق ہوگئے، کارمیں 6 افراد سوارتھے،جن میں سے 4 کی لاشیں نکال لی گئیں، متوفیوں میں   2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں، کارسواروں کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔

ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیوٹیم جائے وقوعہ پرپہنچ گئی، امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کی سابق رکن اسمبلی شاندانہ گلزار اڈیالہ جیل منتقل 

یاد رہے کہ سیلابی ریلے سے کوئٹہ اور شیرانی کے درمیان ٹریفک معطل ہوگئی ہے، شہری شاہراہ کلیئر ہونے تک سفر سے گریز کریں۔