معروف ایئر لائن نے   اپنی ایئرہوسٹس کو برج خلیفہ کی چوٹی پر  کھڑا کر دیا۔۔ویڈیو وائرل

Aug 10, 2021 | 19:46:PM
معروف ایئر لائن نے   اپنی ایئرہوسٹس کو برج خلیفہ کی چوٹی پر  کھڑا کر دیا۔۔ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ایمریٹس ایئرلائنز کی ایک ایئرہوسٹس نے دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کی چوٹی پر کھڑے ہو کر ایک اشتہار کی شوٹنگ کرا کے دنیا کو  دنگ کر دیا۔

تفصیلا ت کے مطابق  ایئرہوسٹس کا نام ’نکول سمتھ لدویک‘ ہے جس کی برج خلیفہ کی چوٹی پر کھڑے ہو کر بنائی گئی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ایمریٹس ایئرلائنز کے اس خوفزدہ کر دینے والے سٹنٹ کا مقصد دبئی سے برطانیہ پروازیں دوبارہ شروع ہونے کا جشن منانا اور کمپنی کی تشہیر کرنا تھا۔ رپورٹ کے مطابق ایمریٹس کی یونیفارم میں ملبوس نکول سمتھ 2ہزار 722فٹ کی بلندی پر کھڑی ہوتی ہیں۔

ابتدائی طور پر لوگ اس ویڈیو کو جعلی سمجھتے رہے لیکن جب کمپنی کی طرف سے پس پردہ ویڈیو جاری کی گئی اور لوگوں کواس ویڈیو کے اصلی ہونے کا یقین ہوا تو ہر کوئی دنگ رہ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:گرفتا ر شو ہر کے بعد ادا کا رہ شلپا شیٹھی سے متعلق بھی اہم خبر آ گئی