ثنا خان کی مالدیپ کے ساحل  پر سیر سپاٹوں کی تصاویروائرل

Aug 10, 2021 | 15:37:PM
ثنا خان کی مالدیپ کے ساحل  پر سیر سپاٹوں کی تصاویروائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ سے کنارہ کشی  کرنے والی  اداکارہ ثنا خان نے مالدیپ کے ساحل پر شوہر کے ساتھ سیر سپاٹوں کی تصویریں جاری کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ثنا خان نے اپنی چند تصاویر اپنے انسٹاگرام اکائونٹ کی زینت بنائیں اور لکھا کہ ’ساحل پر آرام کرتے اور قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہوئے۔‘

سابقہ اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ ’یہ تصویریں ان کے شوہر سید انس نے لی ہیں۔‘ گزشتہ دنوں انہوں نے مالدیپ جانے کیلئے روانگی سے قبل ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی۔

واضح رہے کہ بھارت کے ٹی وی پروگرام ’بگ باس‘ میں شرکت سے شہرت پانے والی اداکارہ ثنا خان نے اداکاری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں ثنا خان نے لکھا تھا کہ وہ انسانیت کی خدمت اور اپنے خالق کے حکم کی پیروی کرنا چاہتی ہیں اسی لیے شوبز کو خیر باد کہہ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بارسلونا کا لیونل میسی کو روکنے کیلئے اہم فیصلہ