معیشت بہتر۔ملک ترقی کی جانب گامزن ہے:وزیراعظم 

Aug 10, 2021 | 14:58:PM
معیشت بہتر۔ملک ترقی کی جانب گامزن ہے:وزیراعظم 
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  ملک درست سمت میں گامزن، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بہت کم ہوگیا، معیشت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے، کوشش کررہے ہیں اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں۔

 کراچی شپ یارڈ میں شپ لفٹ اینڈ ٹرانسفرسسٹم کا افتتاحی تقریب کے موقع پرعمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  منی لانڈرنگ تمام ترقی پذیر ممالک کا مسئلہ ہے جسے روکنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ ہم نے اپنی برآمدات کو بڑھانا ہے، ہم نے اپنی قوت کو نہیں پہچانا، اللہ تعالیٰ بھی مضبوط عزم رکھنے والی قوموں کا ساتھ دیتا ہے۔ ہم نے آسان ذرائع پر انحصار کرنا شروع کر دیا تھا جس تیزی سے پاکستان نے آگے بڑھنا تھا نہیں بڑھا۔ خوشی ہے ٹیکنالوجی کے شعبے میں آگے بڑھ رہے ہیں۔وزیراعظم ایک روزہ سرکاری دورے پر آج کراچی میں موجود ہیں جہاں وہ مصروف دن گزاریں گے۔ کراچی شپ یارڈ تقریب کے بعد وزارت بحری امور کے تحت منعقدہ اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں وزارت بحری امور کے تحت جاری منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین کی شوگرملوں کے خلاف تادیبی کارروائی مشروط طور پر روک دی