بچے کی پیدائش قبل پیچیدگیوں کا شکار ملائشین گلوکار کورنا وائرس سےجاں بحق

Aug 10, 2021 | 13:41:PM
بچے کی پیدائش قبل پیچیدگیوں کا شکار ملائشین گلوکار کورنا وائرس سےجاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ملائیشیا سے تعلق رکھنے والی 37سالہ گلوکارہ سِتی سارہ رئیس الدین بچے کی پیدائش کے ایک روز بعد عالمی وبا کورونا وائرس سے جاں بحق ہو گئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 37 سالہ ملائیشیا کی گلوکارہ کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش ہوئی۔وہ  بچے کی پیدائش سے قبل کچھ پیچیدگیوں اور آکسیجن کی کمی کا شکار ہوئیں۔ڈاکٹروں نے گلوکارہ کو پہلے فوراً آکسیجن سپورٹ دی لیکن پھر طبیعت نہ سنبھلنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا، لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

اپنی پسندیدہ گلوکارہ کے یوں اچانک دنیا سے رخصت ہونے پر ان کے مداحوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے، سوشل میڈیا پر پیغامات کے ذریعے ان کے مداح اظہار تعزیت کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ 25 جولائی کو گلوکارہ کے  گھر کے تمام افراد کورونا کا شکار ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:    سنگین مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افسر انٹرویو میں کامیاب