پاکستانی ہاکی ٹیم کو دورہ برطانیہ ، دورہ بیلجیم کے لیے فنڈز جاری کر دیئے گئے

Apr 10, 2026 | 16:51:PM
پاکستانی ہاکی ٹیم کو دورہ برطانیہ ، دورہ بیلجیم کے لیے فنڈز جاری کر دیئے گئے
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حکومت کی جانب سے قومی ہاکی ٹیم کے دورہ برطانیہ اور بیلجیم کے لیے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں جس پر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اظہار تشکر کیا ہے۔ 

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے غیر معمولی تعاون ، مالی وسائل کی فراہمی پر شکر گزار ہیں ،  ان فنڈز کے ذریعے کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بھرپور موقع ملے گا جبکہ وسائل کا شفاف اور مؤثر استعمال یقینی بنایا جائے گا۔

پی ایچ ایف نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان ہاکی کا عالمی وقار بحال کرنے کیلئے اقدامات جاری رہیں گے اور ٹیم کی بہترین تیاری کو یقینی بنایا جائے گا، دورہ انگلینڈ اور بیلجیئم کا شیڈول جلد جاری کیے جانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :معروف ماڈل صحیفہ جبار  کی اوورسیز پاکستانیوں پر شدید تنقید