مکہ مکرمہ میں موسلا دھار بارش, طواف و عبادت کے روح پرور مناظر

Apr 10, 2023 | 09:52:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مکہ مکرمہ میں موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کر دیا۔ عمرہ زائرین نے بارش کے دوران طواف کعبہ جاری رکھا میزاب رحمت سے برسنے والے بارش کے پانی سے روح پرور مناظر دیکھے گئے۔

مکہ مکرمہ میں نماز مغرب کے بعد بادل خوب جم کر برسے۔ بیت اللہ شریف میں بھی موسلادھار بارش نے روح پرور مناظر سے عمرہ زائرین کی خوشی کو دوبالا کر دیا۔

 مسجد الحرام میں برسنے والی بارش کے دوران عمرہ زائرین نے طواف کعبہ جاری رکھا اور باران رحمت برسنے پر اللہ کا شکر ادا کیا۔ بیت اللہ کی چھت سے میزاب رحمت کے ذریعے بارش کے پانی کے روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے۔