برطانوی نشریاتی ادارے کی خبر بے بنیاد ہے، آئی ایس پی آر

Apr 10, 2022 | 12:41:PM
آئی ایس پی آر ، رد عمل
کیپشن: آئی ایس پی آر فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے برطانوی نشریاتی ادارے کی خبر کو بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندا قرار دیدیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ برطانوی نشریاتی ادارے کی آج شائع ہونے والی خبر بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندا ہے۔شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ برطانوی نشریاتی ادارے کی پراپیگنڈا خبر میں کوئی معتبر، مستند اور متعلقہ ذریعہ نہیں بتایا گیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی یہ خبر بنیادی صحافتی اخلاقیات کی خلاف ورزی ہے، برطانوی نشریاتی ادارے کی جعلی خبر میں کوئی حقیقت نہیں ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے کی جعلی خبر واضح طور پر ایک منظم ڈس انفارمیشن مہم کا حصہ لگتی ہے، یہ معاملہ برطانوی نشریاتی ادارے کے حکام کے ساتھ اٹھایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی وزیراعظم ہاؤس چھوڑتے ہوئے ویڈیو وائرل