سندھ کے 22 اضلاع کی 67 نشستوں پر بلدیاتی انتخابات کی حتمی فہرست جاری

Sep 09, 2025 | 18:31:PM
سندھ کے 22 اضلاع کی 67 نشستوں پر بلدیاتی انتخابات کی حتمی فہرست جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اقصیٰ شاہد)صوبہ سندھ کے بائیس اضلاع کی 67 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق 24 بلدیاتی نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ کامیاب قرار دیئے گئے، 5 نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع نہیں ہوئے، سندھ کی 38 بلدیاتی نشستوں پر انتخابات 24 ستمبر کو ہوں گے۔

صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز چوہان نے بتایا کہ ڈی آر اوز، آر اوز اور پولنگ عملہ انتخابی عمل کے دوران مستعد رہیں، سندھ کی 38 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب ہوگا۔

ضلع کشمور، کھمبر، گھوٹکی، سکھر،خیرپور، شہید بے نظیرآباد، میرپور خاص، عمر کوٹ ، جام شورو، حیدرآباد، دادو، ٹھٹھہ، بدین، مٹیاری سمیت کراچی کے دیگر اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 24 ستمبر کو ہونگے۔

کراچی میں تین اضلاع کی پانچ بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے، پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی، ٹی ایل پی، جے یو آئی، پی ٹی آئی اور آزاد امیدوار مدمقابل ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے دستبردار امیدواروں کی فہرست جاری کر دی، ضلع غربی ٹی ایم سی منگھو پیر لیاری ایکسپریس وے یوسی 10 وائس چیئرمین کی نشست پر دس امیدوار مدمقابل ہوں گے۔

ضلع غربی ٹی ایم سی اورنگی گلشن ضیاء یوسی ایک میں چیئرمین کی نشست پر 15 امیدوار مدمقابل ہوں گے، ضلع غربی ٹی ایم سی اورنگی یوسی شاہ ولی اللہ نگر کی7پر جرنل ممبر4 کی نشست کےلیے پانچ امیدوار مدمقابل ہونگے۔

ضلع شرقی میں ٹی ایم سی سہراب گوٹھ نئی سبزی منڈی یو سی 8 میں وائس چیئرمین کی نشست پر سات امیدوار مدمقابل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں :صحافیوں پر تشدد قابل مذمت، غیرضروری سوال کاروبارمتاثرکرتے ہیں:علیمہ خان