کالج آف اوفتھلمولوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز میں شجرکاری مہم کا آغاز

Sep 09, 2025 | 15:53:PM
کالج آف اوفتھلمولوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز میں شجرکاری مہم کا آغاز
کیپشن: پودا لگا کر پروفیسر ڈاکٹر محمد معین اور پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز شجرکاری مہم کا اغاز کر رہے ہیں
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  کے گرین پنجاب ویژن کے تحت کالج آف اوفتھلمولوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز میں 9 ستمبر 2025 کو کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ اس تقریب میں محکمہ جنگلات پنجاب کا بھی بھرپور تعاون شامل تھا۔

تقریب کے مہمان خصوصی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز تھے۔ ان کے علاوہ پرنسپل کالج آف اوفتھلمولوجی پروفیسر ڈاکٹر محمد معین، پروفیسر ایمریٹس ڈاکٹر اسد اسلم خان، رجسٹرار کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اصغر نقی، ڈین آف میڈیسن  پروفیسر ڈاکٹر محمد عمران، ڈین آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ابرار اشرف علی، چیف ایگزیکٹو آفیسر میو ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر ہارون حامد، پروفیسر ڈاکٹر ناصر چوہدری، چیف آپریٹنگ آفیسر میو ہسپتال ڈاکٹر عبد المدبر، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور کالج آف اوفتھلمولوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز کے فیکلٹی ممبران، عملے اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 تمام شرکاء نے مون سون کے اس موسم میں پودے لگائے اور پنجاب کو سرسبز و شاداب بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس کوشش سے مستقبل میں گرین ہاؤس گیسوں میں کمی، ماحول اور اوزون کی تہہ کی حفاظت، تازہ ہوا کی فراہمی اور فضائی آلودگی میں کمی واقع کرنے کے ساتھ ساتھ اسموگ کو کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔

وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب حکومت وزیراعلیٰ مریم نواز  کی قیادت میں ماحولیاتی تحفظ کے لیے گراں قدر اقدامات کر رہی ہے۔ یہ شجرکاری مہم اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، جس کا مقصد ہمارے شہروں کو صاف اور صحت مند بنانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر فرد کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے اس مہم میں حصہ لینا چاہیے تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک بہتر اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

پرنسپل کالج آف اوفتھلمولوجی پروفیسر ڈاکٹر محمد معین نے کہا کہ شجرکاری نہ صرف ماحول کو بہتر بناتی ہے بلکہ فضائی آلودگی اور اسموگ کے مضر اثرات کو کم کرنے میں بھی کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ اسموگ کی وجہ سے آنکھوں میں جلن سمیت کئی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ بھر میں اس طرح کی سرگرمیاں اسموگ کی کمی میں ڈرامائی اثرات مرتب کریں گی اور لوگوں کی صحت پر مثبت اثر ڈالیں گی۔ آخر میں انہوں نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اس نیک مقصد میں شامل ہوئے اور اس مہم کو کامیاب بنایا۔

پنجاب کے صوبائی کوآرڈینیٹر برائے انسداد نابیناپن پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم خان نے سرسبز ماحول کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شجر کاری مہم نہ صرف آکسیجن فراہم کرنے میں معاون ثابت ہو گی بلکہ آنکھوں کی صحت کے لیے بھی مثبت اثرات مرتب کرے گی۔ اگر پاکستان نے سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچنا ہے اور گرمی سے بچنا ہے تو ہمیں پلانٹیشن کرنی ہے جتنے بھی درخت لگائیں وہ کم ہیں۔

اس کامیاب شجرکاری مہم کے اختتام پر، کالج آف اوفتھلمولوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز انتظامیہ کی جانب سے تمام شرکاء، معزز مہمانوں، فیکلٹی ممبران، عملے اور طلباء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا۔ آپ کی بھرپور شرکت نے اس تقریب کو ایک مثالی کامیابی بنایا۔ یہ مشترکہ کوشش اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم سب مل کر ایک صحت مند اور سرسبز مستقبل کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔