پنجاب: فلور ملز آٹا سپلائی کرنے پر مشروط آمادہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پنجاب میں آٹا بحران کا خطرہ عارضی طور پرٹل گیا، فلورملز نے مشروط مقدار میں آٹا سپلائی کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی۔
ذرائع فلورملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کی 800 ملیں آج سے دوبارہ کھل جائیں گی
فلور ملز آج دوپہر سے 10 اور20 کلو آٹا تھیلا سرکاری نرخوں پر مارکیٹ میں سپلائی کریں گی۔
حکومت آٹا ملوں کو ایک لاکھ ٹن گندم ماہانہ دے گی، فلور ملز ایسوسی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ ٹن ماہانہ سرکاری گندم اجراء مارکیٹ میں استحکام لانے کیلئے ناکافی ہے۔
ترجمان نے کہاکہ حکومت 25 لاکھ ٹن سرکاری ونجی گندم کی فلور ملز کو تین ہزار روپے فی من قیمت پر فراہمی کے انتظامات کرے۔
ڈویژنل ہیڈ اضلاع کی بجائے پنجاب بھر کی ملز کو سرکاری گندم فراہم کی جائے۔
فلور ملز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے مزید کہا کہ سرکاری گندم کی قیمت فروخت کو تین ہزار روپے فی من سے بڑھایا جائے تاکہ کسان، ملر، ٹریڈر کا نقصان نہ ہو۔