باراک اوباما تیسری مرتبہ ایمی ایوارڈ لے اڑے

Sep 09, 2025 | 11:53:AM
باراک اوباما تیسری مرتبہ ایمی ایوارڈ لے اڑے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق امریکی صدر باراک اوباما نے تیسرا ایمی ایوارڈ جیت لیا۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس میں منعقد کری ایئٹو آرٹس ایمی ایوارڈز میں سابق امریکی صدر نے ’بیسٹ سٹوری ٹیلر‘ بہترین داستان گو کی کیٹیگری میں اعزاز حاصل کرلیا۔ 

64 سالہ باراک اوباما نے امریکی اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کی سیریز ’اوو اوشین‘ کے لیے بہترین داستان گو کا ایوارڈ اپنے نام کیا تاہم انہوں نے اس تقریب میں شرکت نہیں کی۔

سابق امریکی صدر کی جانب سے ان کا ایوارڈ امریکی کامیڈین جارڈن کلیپر نے وصول کیا۔ 

مزید پڑھیں:لیڈی گاگا نے ایم ٹی وی ایوارڈ جیت لیا

واضح رہے کہ ایمی کے بہترین داستان گو کی کیٹیگری میں سابق امریکی صدر باراک اوباما کا یہ تیسرا ایوارڈ ہے۔

اس سے قبل اسی گیٹیگری میں 2022 میں اوو گریٹ نیشنل پارکس اور 2023 میں ’ورکنگ واٹ وی ڈو آل ڈے‘ کے لیے پرائم ٹائم ایمی ایوارڈز اپنے نام کیے تھے۔