ٹریکٹر ٹرالی کی رکشے کو ٹکر سے 3 طالبات جاں بحق

Sep 09, 2022 | 14:44:PM
ٹریکٹر ٹرالی کی رکشے کو ٹکر سے 3 طالبات جاں بحق
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) رحیم یارخان میں ٹریکٹر ٹرالی  کے رکشے کو ٹکر  مارنے کے نتیجے میں 3 طالبات جاں بحق اور 6 طالبعلم زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی اور رکشے میں ٹکر کا حادثہ باغ و بہار روڈ پر پیش آیا۔ حادثے کے وقت رکشے میں 9 طالبعلم سوار تھے۔

ذرائع کے مطابق حادثے میں 3 طالبات جاں بحق اور 6 طالبعلم زخمی ہوئے۔ زخمی طالبعلموں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے حادثے میں 3 طالبات کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیے: 20 سالہ نوجوان نے زندگی کا خاتمہ کرلیا