ٹی20ورلڈ کپ،افغانستان کی 18رکنی ٹیم کا اعلان

Sep 09, 2021 | 23:35:PM
ٹی20ورلڈ کپ،افغانستان کی 18رکنی ٹیم کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کرکٹ بورڈ نے 17 اکتوبر سے شروع ہونے والےٹی20 ورلڈ کپ کے لئے راشد خان کی سربراہی میں18رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلان کے مطابق راشد خان ٹیم کے کپتان ہونگے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں رحمت اللہ گرباز ، حضرت اللہ زازئی، عثمان غنی، اصغر افغان، محمد نبی، نجیب اللہ زردان، حثمت اللہ شہیدی، محمد شہزاد ، مجیب الرحمان ، کریم جنت،گلبدین نائب ، نوید الحق،حامد حسن، شراف الدین اشرف، دالت زردان، شاہ پور زردان اور قیس احمد شامل ہیں۔ افسر زازئی اور فرید احمد ملک ریزرو کھلاڑی ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں:  جنوبی افریقہ نےٹی20 ورلڈ کپ کیلئے15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا