والدہ کی یاد میں افسردہ اکشے کمار کی آج سالگرہ ۔ ۔ماضی کی یادگار تصویر شیئر کردی

Sep 09, 2021 | 19:20:PM
والدہ کی یاد میں افسردہ اکشے کمار کی آج سالگرہ ۔ ۔ماضی کی یادگار تصویر شیئر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک)بالی وڈ ادا کا راکشے کمار آج 54 برس کے ہوگئے  ۔ ایک روز قبل والدہ کی موت کی وجہ سے وہ اپنی سالگرہ نہیں منارہے بلکہ غم سے نڈھال اداکار اپنی والدہ کو بےحد یاد کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  اکشے کمار نے  انسٹاگرام پر اپنی والدہ کے ہمراہ لی گئی ماضی کی اپنی یادگار تصویر شیئر کی ہے جس میں اُن کی والدہ اُن کے چہرے پر بوسہ دیتی نظر آرہی ہیں۔اکشے کمار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میری ماں نے اس طرح کبھی پسند نہیں کیا ہوگا لیکن مجھے یقین ہے کہ ماں وہاں سے مجھے سالگرہ کی مبارکباد دے رہی ہیں۔‘

اداکار نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کی تعزیت اور نیک خواہشات کا شکریہ۔‘اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’زندگی یوں ہی چلتی رہتی ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں:سدھارتھ کاشہناز گِل کے ساتھ آخری میوزک ویڈیو ۔۔تفصیلات،تصاویر آگئیں

یادرہے کہ گزشتہ روز بالی وڈ اداکار اکشے کمار کی والدہ شدید علالت کے بعد دُنیا سے رخصت ہوگئیں، والدہ کی موت کی خبر اداکار نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں دی تھی۔

View this post on Instagram

A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar)